حرم حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام کی جانب سےشہید فخر المجاہدین کی روح پُر فتوح کے ایصال ثواب کی خاطر مجلس فاتحہ خوانی کا اہتمام

حرم حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام کی جانب سےشہید فخر المجاہدین کی روح پُر فتوح کے ایصال ثواب کی خاطر مجلس فاتحہ خوانی کا اہتمام

1/10/2024




غاصب صیہونی ٹولے کے ہاتھوں  جام شہادت   کے عظیم مرتبے پر فائز ہونے والے  فخر المجاہدین ، سید ‏المقاومت،  سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے پوتے، فرزند زہراء علیھا السلام  ‏علامہ سید حسن نصر اللہ (قدس سرہ)   اور ان کے ساتھ جام شہادت نوش کرنے والے شہداء کرام کی ارواح طاہرہ  کے ایصال ثواب کی خاطر حرم حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام کی جانب سےمسجد خضراء حرم حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام میں مجلس فاتحہ خوانی کا اہتمام   کیا گیا  جس میں کثیر تعداد میں حضرات علماء کرام طلاب حوزہ علمیہ و مومنین کرام کے ساتھ ساتھ مرکزی دفتر کے وفد کی نمائندگی کرتے ہوئے   حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی نجفی دام عزہ  (فرزند حضرت  آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی (دام ‏ظلہ الوارف)  نے بھی شرکت فرمائی۔

 حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی نجفی دام عزہ  نے سوگوار شہیدوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔