مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے لبنان سے آئے علماء کرام کے وفد کی ملاقات 19/10/2024 |
مرجع مسلمين و جہان تشيع حضرت آيت الله العظمیٰ الحاج حافظ بشيرحسين نجفی (دام ظلہ الوارف) نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں حجۃ الإسلام والمسلمین علامہ شیخ علی بحسون دام عزہ ( لبنان اور شام میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے وکیل ) کی سربراہی میں لبنان سے تشریف لائے حضرات علماء کرام کے وفد کا خیر مقدم فرمایا ۔ مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے لبنان میں صیہونی حملوں کے بعد انسانی اور سیکیورٹی کی صورت حال پر وفد کی باتیں سنیں،وفد نے مرجعیت کے اس کردار کی تعریف کی جو مسلمانوں کے اہم مسائل کی نگرانی کرتی ہے، اور لبنان کے استحکام کی حمایت اور لبنانی معاشرے کی دیکھ بھال کے لیے انکی کوششوں کو سراہا۔ ملاقات کے دوران، مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے اسلامی امت کے افراد کے درمیان صف اور کلمے کی وحدت کی ضرورت پر زور دیا تاکہ صیہونی سازشوں کا مقابلہ کیا جا سکے، انہوں نے علاقے کی استحکام کو متاثر کرنے والی منصوبہ بندیوں کے خلاف اتحاد اور بیداری کی اہمیت پر بھی تاکید کی۔ اپنی گفتگو کے اختتام پر، مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مسلمانوں کو صیہونی ٹولے کے ظلم و ستم اور جرائم سے محفوظ رکھے، اور انہیں ان ظلم و ستم اور جرائم کے خلاف ثابت قدم رہنے کی توفیق عطا فرمائے،انہوں نے یہ بھی دعا کی کہ اللہ ان جرائم پیشہ گروہوں کونیست و نابود کرے اور لبنان میں امن و سکون بحال ہو۔ |