حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی(دام ظلہ الوارف) کی قیادت میں نجف اشرف میں جلوس عزاء فاطمیہ کا اہتمام 16/11/2024 |
حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام اور حضرت امام زمانہ عج کی خدمت با
برکت میں ان کی جدہ ماجدہ کی مظلومانہ شہادت کا پُرسہ پیش کرنے کے لئے مرکزی دفتر نجف اشرف سے حرم حضرت امیر المؤمنین
امام علی
علیہ السلام تک سالانہ جلوس عزاء فاطمیہ
کی قیادت مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر
حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے فرمائی جس میں حوزہ علمیہ نجف اشرف کے افاضل علماء کرام
اساتذہ طلاب کرام اور مومنین نے شرکت
فرمائی ۔ • عزاء فاطمیہ کا احیاء اہل بیت (علیہم السلام) سے وفاداری اور حقیقی اسلام محمدی کی تجدیدہے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ بلا شک و شبہ عزاء فاطمیہ کا احیاء اہل بیت (علیہم السلام) سے وفاداری اور حقیقی اسلام محمدی کی تجدیدہے اور حضرت
فاطمہ زہراء علیھا السلام نے اپنے والد
(صلوات اللہ علیہ وآلہ) کے دین کے دفاع میں
مصائب و آلام کو برداشت کیا ، اور اس راہ میں عظیم قربانیاں پیش کیں۔ • سیّدہ زہرا (سلام اللہ علیھا)
تکامل انسانیت کی علامت ہیں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ سیّدہ زہرا (سلام اللہ علیھا)
انسانیت کے لیے عظیم مثال ہیں، اور
وہ حقیقی کمال کی تجسیم ہیں جسے اللہ تعالیٰ انسان کے لیے چاہتا ہے۔ انہوں
نے تمام مومنین، خاص طور پر خواتین کو دعوت دی کہ وہ ان کی سیرت کو ایک مثالی بیٹی،
بیوی اور ماں کے طور پر اپنائیں۔ • عزاء فاطمیہ مقدس شعائر کی بقا ہے دوسری جانب مرجع عالی قدر
دام ظلہ کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے
اپنے بیان میں فرمایا کہ جلوس عزاء فاطمیہ سالانہ عزاء
کا سلسلہ ہے جس کے ذریعے مومنین ظلم اور دہشت گردی کے تمام اشکال چاہے وہ
کسی بھی اوقات سے متعلق ہی کیوں نہ ہوں کے
انکار کی تجدید اور برأت کرتےہیں، انہوں نے مزید تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ سیّدہ زہرا (سلام اللہ علیھا)
پر حملہ اسلامی اُمت پر آنے والی تمام مصائب
کی ابتدا اور شروعات تھی۔ • وفا اور قربانی کا پیغام حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عزاء فاطمیہ
اہل بیت (علیہم السلام) سےوفاداری اور محبت کا ایک مسلسل اعلان ہے، اور یہ
اس بات کی تصدیق ہے کہ حق و عدل کے لیے قربانی کا سلسلہ جاری رہے گا، جس کے دفاع میں
حضرت فاطمہ علیھا السلام نے عظیم قربانیاں
پیش کیں۔
واضح رہے کہ یہ سالانہ جلوس عزا مرکزی دفتر سے شروع ہوکر حرم امیر المؤمنین علیہ السلام پر اختتام پزیر ہوا جہاں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا اور جلوس کے مشارکین نے حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام کی خدمت میں تعزیت اور پُرسہ پیش کیا۔ |