مرکزی دفتر مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کا پاکستان کے شہر پاراچنار کے مومنین کو نشانہ بنائے جانے پر عربی میں جاری بیان کا ترجمہ 23/11/2024 |
بسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ قال الله
سبحانه: {الَّذِينَ
إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
أُوْلَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوَاتٌ مِنْ رَبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُوْلَئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ}
[سورة البقرة:155- 157]. صدق الله
العلي العظيم
پاراچنار میں ہمارے عزیزوں کے غم کی وجہ سے آج عزا کی تجدید ہوگئی ہے ، غداری ظلم و نا انصافی اور جارحیت کی وجہ سے درجنوں شہید یا زخمی ہو گئے ، ہم بارگاہ خداوندی میں اس کی شکایت کرتے ہیں اور امام صاحب الزمان ( عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور اپنے شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ کی خدمت میں اس دردناک مصیبت پر دل کی گہرائیوں سے تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں، یہ وہ مصیبت ہے کہ جس کے حل کے لئے ہمیں ذمہ دار اداروں میں سنجیدگی نظر نہیں آتی حالانکہ ہم نے اپنے گذشتہ بیانوں میں متنبہ بھی کیا تھا اور یہ سب کچھ جو ہوا ان کی نظروں کے سامنے ہوا، ولا حول ولا قوة إلا بالله العلي العظيم.. |