مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے کویت میں جعفری اوقاف انتظامیہ کے ڈائریکٹرکی ملاقات

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے کویت میں جعفری اوقاف انتظامیہ کے ڈائریکٹرکی ملاقات

8/12/2024




مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں کویت میں جعفری اوقاف انتظامیہ کے ڈائریکٹر  جناب طارق الحبیب صاحب کا  ان کے وفد کے ہمراہ خیر مقدم فرمایا  ۔

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مہمان وفد سے اپنے خطاب میں عوام کی خدمت کے لیے کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور ساتھ ہی برادرممالک خاص طور پر جمہوریہ عراق  اور ریاست کویت کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی اہمیت پر تاکید کی۔

مزید برآں، وفد نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  کی طرف سے فراہم کردہ بابرکت وقت اور مشورے پر شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی اپنے دورہ عراق بالخصوص نجف اشرف کے مقدس شہر کے بارے میں گفتگو کی۔