پاکستانی سفیر کی مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ملاقات

پاکستانی سفیر کی مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ملاقات

25/9/2025




نجف اشرف: عراق میں پاکستان کے سفیر جناب محمد ذیشان احمد نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر ‏حسین نجفی دام ظلہ الوارف کی بارگاہ میں شرفِ ملاقات حاصل کیا۔

اس ملاقات میں پاکستانی زائرین امام حسین علیہ السلام کو درپیش مشکلات کا  تفصیل سے تذکرہ ہوا۔ مرجع عالی قدر ‏دام ظلہ الوارف نے فرمایا کہ نواسۂ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زائرین کے لیے سہولتوں اور ‏آسانیوں کا اہتمام کیا جانا چاہیے تاکہ ہر مسلمان بآسانی زیارت سے فیضیاب ہو سکے۔

پاکستانی سفیر جناب محمد ذیشان احمد نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ پاکستانی زائرین کے لیے سہولیات اور ‏آسانیوں کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ ‏حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کا وجود پوری امت مسلمہ کے لیے ایک عظیم نعمت ہے۔ آخر میں سفیر ‏پاکستان نے قیمتی وقت عطا فرمانے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔