حوزوی،قبائلی اورسرکاری شخصیات کی موجودگی میںمرجع عالی قدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارفکے دفتر نجف اشرف میں اُن کے برادرِ گرامی، شیخ نذیر حسین(رحمہ اللہ) کے ایصالِ ثواب کے لیے مجلسِ ترحیم کا اہتمام کیا گیا۔

28/10/2025

مرجع عالی قدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین النجفی دام ظلہ الوارفکے مرکزی  دفتر نجف اشرف میں اُن کے مرحوم بھائی، شیخ نذیر حسین(رحمہ اللہ)  کے ایصالِ ثواب کے لیے مجلسِ ترحیم کا اہتمام کیا گیا ، جس میں علما؍ طلاب علوم دینیہ ،قبائلی شخصیات کے علاوہ سرکاری شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مجلس میں حوزۂ علمیہ کے ممتاز علماء، طلاب علوم دینیہ، قبائلی عمائدین اور مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سرکاری وفود کے ارکان نے بھی آیت اللہ العظمیٰ (دام ظلّه) کی خدمت میں تعزیت پیش کی اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا، اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی وسیع رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور انہیں جنتِ فردوس میں بلند مقام عطا کرے۔

شرکائے مجلس نے آیت اللہ العظمیٰ (دام ظلّه) کے لیے صبر و حوصلے، دائمی صحت و عافیت اور درازیِ عمر کی دعا کی، تاکہ وہ دینِ مبین اور امتِ مسلمہ کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔