مرجع عالی قدردام ظلہ کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیرکی زیارت شعبانیہ اور امام عصر حجت ابن الحسن علیہ السلام کی ولادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے۔ 21/5/2017 |
مرجع عالی قدردام ظلہ کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر شیخ علی نجفی دام تائید اپنے وفد کے ہمراہ امام حسین علیہ السلام اور انکے بھائی حضرت ابوالفضل علیہ السلام کی کربلاءمقدسہ میں زیارت سے مشرف ہوئے۔ موصوف امام حجت علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر مومنین کے درمیان پہنچے اور اس مناسبت پر ان کے ساتھ شرکت فرمائی اور زیارت سے مشرف ہو کر پوری رات نیمہ شعبان کے اعمال بجالاتےرہے اس کے علاوہ اس عظیم مناسبت پر پوری امت اسلامیہ اور مراجع عظام اور تمام مؤمنین کو امام حجت بن الحسن علیہ السلام کی ولادت کی مبارک باد پیش کی۔ |