مرجع عالیقدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید سعید الحکیم طاب ثراہ کی رحلت حوزہ علمیہ نجف اشرف ، امت مسلمہ خصوصا مذہب اہل بیت علیھم السلام کا عظیم نقصان ہے 5/9/2021 |
فرزند مرجعیت حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے کربلاء معلیٰ اور پھر نجف اشرف میں مرجع عالیقدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید سعید الحکیم طاب ثراہ کی تشیع جنازہ میں شرکت فرمائی ، انہوں نے صحافیوں سے اپنے بیان میں پہلے حضرت امام زمانہ عج ،امت مسلمہ خصوصا اہل بیت علیھم السلام کے پیراکاروں کی خدمت میں تعزیت پیش کی بعدہ اپنے بیان میں مرجع عظیم کی رحلت کو عظیم نقصان قرار دیا انہوں نے فرمایا کہ مرجع عظیم کی رحلت حوزات علمیہ خاص کر حوزہ علمیہ نجف اشرف ،عمومی طور پر پوری امت مسلمہ خاص کر مذہب اہل بیت علیھم السلام کے پیروکاروں کے لئے بڑا نقصان ہے وہ نہ کہ صرف فقیہ یا عالم یا مربی تھے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ایک سرپرست اور والد جیسی شفقت رکھتے تھے اپنی پوری زندگی دین و مذہب کی خدمت اور اسکے دفاع میں صرف کی ، انکی رحلت سے حوزہ علمیہ نجف اشرف بلکہ پوری دنیا میں اہلبیت علیھم السلام کے چاہنے والوں میں سوگ ہے۔ |