تعزیت رحلت حجۃ الاسلام علامہ شیخ غلام حسن جاڑا نجفی طاب ثراہ

تعزیت رحلت حجۃ الاسلام علامہ شیخ غلام حسن جاڑا نجفی طاب ثراہ

16/12/2022




بسم اللہ الرحمن الرحیم

الحمد للہ علی ما انعم و أبلی و له الشکر علی ما دعا الیه من سبیله و آتاه و الصلاۃ علی سید الکونین محمد المصطفیٰ و علی آله اولیاء اللہ النجبا و اللعنة علی اعدائھم الضالین السفھاء۔

قال اللہ سبحانه: الَّذِینَ اِذَاۤ اَصَابَتْہُمۡ مُّصِيبَۃٌ  ۙ قَالُوۡۤا اِنَّا لِلہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیہِ رٰجِعُوۡنَ۔ (صدق اللہ العلي العظیم)

ہمیں حجۃ الاسلام علامہ شیخ غلام حسن جاڑا نجفی (مرحوم) کی وفات حسرت آیات کی خبر سے بے حد صدمہ ہوا وہ ہمیشہ خدمت دین میں مشغول تھے اور پاکستان کے دینی مدارس کے معیار کو مزید بلند کرنے میں کوشاں تھے۔

خداوندعالم ان کو محمد و آل محمد علیہم السلام کے جوار مقدس میں بلند درجہ عطا کرے اور ان کی زحمات اور دینی خدمات کو قبول کرے اور ان کی تربیت سے فائدہ اٹھانے والے افراد ان کے لئے صدقہ جاریہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ مرحوم کے لواحقین اور پسماندگان ان کے مشن کو جاری رکھیں گے تاکہ ان کے نیک اعمال کا صحیفہ قیامت تک کھلا رہے۔

ہم اس درد ناک واقعہ کی امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف ’’ جن کی خدمت میں انہوں نے اپنی زندگی بسر کی‘‘ انؑ کو اور ان کے عزیزوں، اولاد، رشتہ داروں اور تمام مؤمنین کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔ والسلام

لاحول و لا قوة الا بالله العلي العظیم