مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے بغداد میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے بغداد میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی



16/7/2023


مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں  جمہوریہ عراق میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جناب کوئی وی اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا خیر مقدم فرمایا  ۔
 مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے اس ملاقات میں مذاہب کے احترام اور جمہوریہ عراق اور جمہوریہ چین کے درمیان تاریخی تعلقات کو مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا، دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ دلچسپی کے معاملات میں پیش رفت پر زور دیا، خاص طور پر تکنیکی پہلو، صنعتی اور اقتصادی اور ہر وہ چیز جودونوں ملک کے قدیم تاریخی تعلقات اور ان کے مفادات کے حق میں ہو ان شعبوں میں مزید تعاون پر زور دیا ۔
اس کے علاوہ، عوامی جمہوریہ چین کے سفیر محترم نے اپنے ملک کی ثقافت بیان کرتے ہوئے اور ان کے آئین کے ذریعہ مذاہب اور ثقافتوں کے لئے اعلیٰ احترام کے اپنے موقف کا اعادہ کیا اور اس پر تاکید کی ، مزید  انہوں نے چینی زبان میں قرآن پاک کا ایک نسخہ، اور اپنے ملک کی نایاب نوادرات  میں سے ایک مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں تحفتاپیش کیا۔






ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں