مدارس معصومين علیہم السلام کے مدیر کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات

مدارس معصومين علیہم السلام کے مدیر کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات



28/8/2023


مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے مدارس معصومين علیہم السلام کے مدیر اور مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے وکیل حجت الاسلام علامہ شیخ ذاکر حسین مدبر حفظہ اللہ نے  ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں حوزہ علمیہ اور بالخصوص حوزہ علمیہ نجف اشرف کی اہمیت اور عظمت کے متعلق گفتگو ہوئی ۔
دوسری طرف حجت الاسلام علامہ شیخ ذاکر حسین مدبر حفظہ اللہ نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے محضر میں مدارس معصومین علیہم السلام کے طلباء کے لئے ،پیش کی جانے والی تعلیمی اور تربیتی خدمات کے ساتھ ساتھ اپنی رفاہی خدمات کو بھی بیان کیا ۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے ان خدمات کو سراہتے ہوئے مزید توفیقات خیر کے اضافے کے لیے دعا فرمائی ۔




ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں