رجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں بابل یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلاب اور طالبات

رجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں بابل یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلاب اور طالبات



28/8/2023


•  اربعین  کی زیارت   عراقی عوام بلکہ  پوری انسانیت  کے  لئے عظیم نعمت  ہے
مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر  نجف اشرف عراق میں  زیارت  اربعین میں پیدل سفر طے کرکے کربلا؍ مقدسہ  جانے والے محترم زائرین کی خدمت  کرنے والے  بابل یونیورسٹی  کے  فارغ التحصیل طلاب اور طالبات کے وفد کا خیر مقدم فرمایا اور ان سے اپنی پدرانہ  نصیحتوں اور ضروری ارشادات  میں خود احتسابی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے والدین کی عزت اور حقیقی فاطمی حجاب سے معاشرے کی وابستگی پر تاکید فرمائی کیونکہ  یہ  مسلم خواتین  کے حقیقی مذہب اور شناخت  کی عکاس  ہے   ۔
آپ ( دام ظلہ الوارف ) نے  اپنے خطاب میں فرمایا کہ  عراقی عوام پر خدا کی نعمتوں  میں سے ایک نعمت  یہ ہے کہ  اللہ نے اس زمین کو چھ اماموں علیھم السلام کی مقدس قبروں سے  مشرف کیا  ہے  یہاں کے لوگوں  میں محمد و آل محمد علیھم السلام   سےولایت  ان سے وفاداری اور محبت کو قرار دیا  ہے  آپ نےاربعین  کی زیارت  کو عراقی عوام بلکہ  پوری انسانیت  کے  لئے عظیم نعمت  قرار دیا   ۔
انہوں نے  مزید فرمایا  کہ  ہمارا ہر عمل  تقرب الہی  کے حصول اور اس کی اطاعت سے وابستہ ہو  اس لئے  کہ تقوی اعمال  کی قبولیت  کی  بنیاد  ہے  اور تقوے  کے حصول کی پہلی منزل یہ  ہے کہ  انسان اپنے ہر قول و فعل کا محاسبہ کرے اور غلطیوں  کی اصلاح  کو یقینی  بنائے   اور خدا سے   مغفرت طلب کرے نیز دوسروں  کے ساتھ تعلقات  میں جو غلطیاں ہیں اس کی اصلاح کرے ۔
مزید انہوں نے  خواتین کو مکمل حجاب اسلامی  کی پابندی  پر تاکید کرتے  ہوئے  فرمایا کہ  وہ خواتین جو مکمل حجاب کرتی ہیں  وہ اس پردے  کی پیروی کرتی ہیں جو جناب زہراء علیھا السلام اور جناب زینب علیھا السلام سے ماخوذ ہے  نیز  وہ  حقیقی اسلام محمدی  کی عکاسی کے ساتھ ساتھ اپنی ہستی اور معاشرے  کی حفاظت  بھی کرتی ہیں  ۔




ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں