گناہوں سےصحیح توبہ گناہوں پر ندامت کے سبب آنکھوں سے آنسوؤں کا آنا اور پھر خدا سے طلب مغفرت کرنا ہے

گناہوں سےصحیح توبہ گناہوں پر ندامت کے سبب آنکھوں سے آنسوؤں کا آنا اور پھر خدا سے طلب مغفرت کرنا ہے



9/11/2023


•  پاکستان اور ہندوستان سے آئے ہوئے مومنین کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات
پاکستان اور ہندوستان سے آئے ہوئے مومنین نےمرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مومنین کو  گناہوں سے صحیح توبہ کے متعلق نصیحت فرمائی ۔
  مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نےفرمایا کہ گناہوں سے توبہ کرنےکا صحیح طریقہ یہ کہ انسان گناہ پر نادم ہو اور اس ندامت کی وجہ سے اس کی آنکھوں سے آنسو آئیں اور پھر وہ خدا وند متعال سے معافی طلب کرے۔
 اگر کسی پر ظلم کیا ہے تو اس سے بھی معافی مانگے جس پر ظلم کیا ہے اور خدا سے بھی گناہ کی معافی طلب کرے۔
دوسری جانب قیمتی وقت دینے پر وفد نے مرجع دینی کبیر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔












ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں