حرم مولا عباس علیہ السلام کے خادموں سے اپنے خطاب میں فرمایا

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ

حرم مولا عباس علیہ السلام کے خادموں سے اپنے خطاب میں فرمایا



11/11/2023


•  مختلف ذرائع سے اور خیالات و شکوک و شبہات پھیلا کر معاشرے اور لوگوں کے تشخص کو بدلنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

•  انہوں نے سماجی شناخت کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا، جسے شعائر حسینیہ  کے تحفظ اور معارف اسلامیہ  کو پھیلانے کے ذریعے مضبوط کیا جا سکتا ہے۔

•  آپ نے ان شکوک و شبہات کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ قوم اور معاشرے کو ان کے صحیح راستے سے ہٹانے کے منصوبوں پر عمل درآمد کو روکا جا سکے، اور کہا کہ ان طریقوں اور منصوبوں کے ذریعے معاشرے کو گمراہی کی طرف لے جانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند، مرکزی دفتر  کے مدیر  اور انوار النجفیہ  فاؤندیشن  کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ  نے  مرکزی دفتر نجف اشرف میں حرم مولا عباس علیہ  السلام  کے خادموں  کے وفد کا خیر مقدم فرمایا اور ان سےاپنے خطاب میں فرمایا  کہ   مختلف ذرائع سے اور خیالات و شکوک و شبہات پھیلا کر معاشرے اور لوگوں کے تشخص کو بدلنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ، انہوں نے سماجی شناخت کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا، جسے شعائر حسینیہ  کے تحفظ اور معارف اسلامیہ  کو پھیلانے کے ذریعے مضبوط کیا جا سکتا ہے۔

آپ نے ان شکوک و شبہات کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ قوم اور معاشرے کو ان کے صحیح راستے سے ہٹانے کے منصوبوں پر عمل درآمد کو روکا جا سکے، اور کہا کہ ان طریقوں اور منصوبوں کے ذریعے معاشرے کو گمراہی کی طرف لے جانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

آپ نے حقیقی اسلام محمدی  کو اپنے روزمرہ کے رویے اور معاشرے میں لوگوں کے ساتھ برتاؤ کے ذریعے، عظیم پیغمبر (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم(  اور ان کے اہلبیت علیھم السلام کی سیرت  پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا، جنہوں نے اعلیٰ اخلاق کے ذریعہ لوگوں کو اسلام کی دعوت دی اور جیسا کہ واضح ہے کہ وہ  پہلے  ہی "صادق" اور "امین" کے لقب سے مشہور تھے۔

مذکورہ ملاقات  میں شعائر حسینیہ کے تحفظ اور اسکے فروغ پر تاکید کی گئی خاص کر کہ جب ہم سیدہ کونین حضرت زہرا علیھا السلام  کی شہادت  کے ایام کے قریب ہیں۔

دوسری جانب مہمان وفد نے حسنِ استقبال اور نصیحتوں  پر ان کا شکریہ  ادا کیا۔







ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں