یمن اور حشد شعبی کا وفد محضر مرجعیت میں
16/11/2023
• عراق، امام زمانہ عج ،نجف اشرف اور حوزہ علمیہ کی برکتوں کے طفیل دہشت گردی اور ظالم قوتوں کے خلاف کھڑا ہونے کے قابل بنا۔• مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف عراق میں یمن اور حشد شعبی کے وفد کے خیر مقدم فرمایا اور ان سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات میں عتبات عالیات اور مقامات مقدسہ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ یہاں سے نمودار ہونے والے نور زائرین کرام کو منور کرتے ہیں ۔ مزید انہوں نے فرمایا کہ عراق، امام زمانہ عج ،نجف اشرف اور حوزہ علمیہ کی برکتوں کے طفیل دہشت گردی اور ظالم قوتوں کے خلاف کھڑا ہونے کے قابل بنا۔مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے ان وفود کا شکریہ ادا کیا جو نجف اشرف میں ان کے دفتر میں ان کی عیادت کے لیے تشریف لائے اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ ان کی اور تمام مومنین کی حفاظت فرمائے اور اسلام کو زمین کے مشرق اور مغرب میں اس کے دشمنوں پر فتح عطا فرمائے۔