مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں عراقی سپریم کورٹ کے رئیس

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں عراقی سپریم کورٹ کے رئیس



25/11/2023


•  حقوق کے تحفظ اور قانون کی مضبوط حکمرانی میں عدلیہ کا کردار کلیدی ہے

مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے  مرکزی دفتر نجف اشرف عراق میں عراقی سپریم کورٹ کے رئیس، جج جاسم محمد العمیری اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا خیر مقدم فرمایا۔

جج الامیری نے سیاسی اثرات سے ہٹ کر عراق اور اس کے عوام کے مفاد میں اہم قانونی فیصلے کرنے میں عراقی عدلیہ کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  نے مہمان وفد سے فرمایا  کہ  عراقی عدالتوں کا پہلا اور آخری کام اور ہدف وطن کی مصلحتوں کا تحفظ، فقراء اور مسکینوں کے حقوق کا تحفظ اور دفاع کے ساتھ ساتھ قانون کی مضبوط حکمرانی ہونا چاہئے۔





ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں