جلوس عزاء فاطمیہ نجف اشرف کے تمام شرکاء کا شکریہ

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ

جلوس عزاء فاطمیہ نجف اشرف کے تمام شرکاء کا شکریہ



5/12/2023


•  حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومی  کو باقی رکھنا دین محمدی کی حقانیت کو زندہ اور باقی رکھنا  ہے
مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے  فرزند اور  مرکزی دفتر کے ناظم اعلیٰ حجۃ الاسلام شیخ علی  نجفی دام عزہ  نےاپنے پیغام میں حضرات افاضل  حوزہ علمیہ، علماء کرام،اساتذہ ،طلاب کرام،قبائل کےسربراہان، ماتمی انجمنوں اور مواکب کے ذمہ داران ... اور تمام مومنین مرد و خواتین، جنہوں نے اس سال جلوس عزاء فاطمیہ میں شرکت  فرمائی  شکریہ ادا فرمایا ۔
انہوں نے اپنے پیغام میں عزاداروں کی اس شرکت  کو  کلمہ حق کی سربلندی اور ہر قسم کے باطل سےاس کی تمام شکلوں  اور عناوین کے ساتھ  برات کا اعلان قرار دیا۔
آپ نے اپنے پیغام میں تاکید کرتے ہوئے  فرمایا کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومی  کوباقی رکھنا دین محمدی کی حقانیت کو زندہ اور باقی رکھنا  ہے اور اہل بیت علیہم السلام کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کی وضاحت ہے۔ ان پر ظلم کیا گیا اور سب سے بڑا ظلم حضرت زہرا سلام اللہ علیہا پر ظلم ہے۔
انہوں نے بارگاہ ایزدی میں دعا کی کہ شعائر فاطمیہ  اور ان کے غم کی بقا کے لئے کام کرنے والے تمام عزاداروں کی  خدمت  کو قبول فرمائے  انہیں جناب فاطمہ زہرا علیھا السلام کے موالیوں میں شمار فرمائے اور انکی شفاعت پانے والوں میں انہیں قرار دے۔ آمین






ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں