عیسائی پادریوں کا وفد محضر مرجعیت میں

عیسائی پادریوں کا وفد محضر مرجعیت میں



25/12/2023


•  مرجعیت عراق کی  موجودہ آبادیاتی شناخت میں کسی بھی تبدیلی کے خلاف ہے اور رہیگی

•  مرجعیت تما م عراقیوں کے ساتھ  ہے مرجعیت کا گھر تمام عراقیوں اور تمام مومنین کا گھر ہے

 مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر  نجف اشرف عراق میں   نینوی میں کلڈین کیتھولک کمیونٹی کے پادریوں  کے وفد کا خیر مقدم فرمایا  ۔

مذکورہ اجتماع میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر  کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی  نجفی دام عزہ  نے  مرجعیت  کے موقف کا  اعادہ کرتے  ہوئے  فرمایا کہ  مرجعیت عراق کی  موجودہ آبادیاتی شناخت میں کسی بھی تبدیلی کے خلاف ہے اور رہیگی ، مرجعیت  نے اپنے جگر کے ٹکڑوں اپنے عزیزوں کو  عراق  کے تمام اجزاء  کے تحفظ اور اسکی مذہبی  و قومی شناخت کا بچانے  کے لئے  قربانی  کے لئے  بھیجا  ، مزید انہوں نے فرمایا کہ  مرجعیت تما م عراقیوں کے ساتھ  ہے مرجعیت کا گھر تمام عراقیوں اور تمام مومنین کا گھر ہے  ۔

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے  مہمان  وفد سے مخاطب ہوتے ہوئے  فرمایا کہ  دہشت  گردی سے متاثرہ  تمام خاندان خاص  کر مسیحیوں  کی خدمت  میں مرجعیت  کی طرف سےہماری   دعائیں  محبتیں شفقتیں نقل فرمائیں ۔

مہمان وفد نے اپنی جانب سے  ان کے شہروں  کی حالیہ  صورتحال  مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کی خدمت  میں پیش کی   اور عراق  کی عوام کے آپسی  اتحاد ، تکفیری گروہوں سے عراق  کی آزادی میں تاریخی فتوے ،مواقف  اور حسنِ استقبال پر مرجعیت  کا شکریہ  ادا کیا  ۔







ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں