مرجع عالی قدر (دام ظلہ الوارف ) کی خدمت میں آذربائیجان سے آئے ہوئے زائرین کرام

مرجع عالی قدر (دام ظلہ الوارف ) کی خدمت میں آذربائیجان سے آئے ہوئے زائرین کرام



11/1/2024


مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف  نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں آذربائیجان سے آئے ہوئے زائرین کرام کا خیر مقدم فرمایا  اور ان سے اپنی پدرانہ نصیحتوں میں فرمایا کہ
•  زائرین کرام کو  عتبات عالیات اور زیارت    کی اہمیت کا ادراک ہونا چاہئے
•  ہر فرد  کو اپنے نفس کے محاسبے کا عادی بنانا چاہئے  واضح رہے  کہ  اعمال صرف اور صرف متقیوں کے قبول کئے جائیں گے  اور نفس کا محاسبہ  متقی بننے کے لئے ضروری ہے ۔
•  نجف اشرف اور حوزہ علمیہ  ہر اس شخص کو اپنی آغوش میں لیتا رہا ہے اور  لیتا رہیگا جو ہدایت کا طلبگار ہے  اور یہ نجف اشرف  الگ خصوصیت اور اہمیت  کا حامل  ہے اور یہ سب حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام کی برکات ہیں۔
•  خواتین حضرت فاطمہ زہراء علیھا السلام اور حضرت زینب علیھا السلام  کی تاسی فرمائیں تاکہ وہ اس لائق بن سکیں جس سے وہ اپنے خاندانوں کو محفوظ  رکھ سکیں۔






ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں