عراقی صدر جناب ڈاکٹر عبد اللطیف جمال رشید صاحب کی اپنے وفد کے ہمراہ مرکزی دفتر آمد اور مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات

عراقی صدر جناب ڈاکٹر عبد اللطیف جمال رشید صاحب کی اپنے وفد کے ہمراہ مرکزی دفتر آمد اور مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات



8/2/2024


مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف  نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں جمہوریہ عراق کے صدرجناب  ڈاکٹر عبداللطیف جمال راشد صاحب کاان کے  وفد کے ہمراہ خیرمقدم فرمایا۔

مذکورہ ملاقات میں مرجع عالی قدر دا م ظلہ الوارف نے   عراق میں امن وامان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ عراق کی خود مختاری کے مکمل نفاذ پر سنجیدہ اور مؤثر اقدام کئے جانے پر تاکید فرماتے  ہوئے  مزید فرمایا کہ ہر قسم کی بدعنوانیوں کا خاتمہ  کیا جائے۔ 

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے   پانی کے شعبے میں در پیش مسائل  کی متابعت اور مؤثر حل تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے  فرمایا کہ  ایسے اقدام کئے جائیں جن سے عراق زرعی صنعتی اور اقتصادی طور پرخود کفالت  کی طرف گامزن ہو ۔

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  نے  تعلیمی اداروں میں حقیقی اور سنجیدہ تعلیمی نصاب تیار کرنے  کا مشورہ دیتے  ہوئے فرمایا  کہ  اس سے  نئی نسل کے دل و دماغ میں قومی جذبے  کو مزید مستحکم کیا جا سکتا  ہے خاص  کر جب کہ  دہائیوں تک آمریت  اور عراق  کے قومی تشخص  کو سلب اور مجروح کرنے کے ساتھ ساتھ اخلاقیات  سلب  کرنے کے لئے مسلسل حملے ہوتے  رہے  اور اس کے دفاع میں  عراقیوں نے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ 

دوسری جانب مہمان صدر  نے  مرجعیت  کی اہمیت ، عظمت   پر تاکید کرتے  ہوئے  ان کے مواقف پر ان کا شکریہ  ادا  کیا   اور ان کی خدمت  میں مختلف شعبوں میں پیشرفت  اور تازہ ترین صورتحال   پیش  کیا ۔





ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں