دشمن ہمیں ہماری ان دینی و مذہبی شناخت سے دور کرنا چاہتا ہے جس پر ہماری اور ہمارے آباواجداد کی تربیت اور نشو و نما ہوئی ہے
25/3/2024
ناصریہ گورنریٹ میں قیام کے دوران مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے فرزند اور انوار النجفیہ فاؤنڈیشن کے سربراہ حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےمومنین سے ملاقات کی، اپنے خطاب میں ان تک مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا سلام انکی دعائیں اور نصیحتیں نقل کیا اور ماہ مبارک رمضان کی فضیلتوں اور مجالس عزا میں نوجوانوں کی شرکت کی اہمیت پر گفتگو کی تاکہ وہ دینی و مذہبی اور فکری انحرافات سے محفوظ رہیں اس لئے کہ دشمن ہمیں ہماری ان دینی و مذہبی شناخت سے دور کرنا چاہتا ہے جس پر ہماری اور ہمارے آباواجداد کی تربیت اور نشو و نما ہوئی ہے۔