دشمنوں کی سازشوں اور حملوں سے خود کو محفوظ رکھنے کے لئے علم و معارف اور اخلاق محمد و آل محمد علیھم السلام سے خود کو مسلح کرنا ضروری ہے

دشمنوں کی سازشوں اور حملوں سے خود کو محفوظ رکھنے کے لئے علم و معارف اور اخلاق محمد و آل محمد علیھم السلام سے خود کو مسلح کرنا ضروری ہے



4/5/2024


•  خود کو مرجعیت اور دینی اداروں سے مرتبط رکھیں

•  شخصی آزادی کا قطعا یہ مطلب نہیں کہ خدائی اور اخلاقی قوانین اورحقیقی اسلام محمدی کے اصولوں کی خلاف ورزی کی جائے اور نہ ہی اس کا مطلب دوسروں کی آزادی اور معاشرے کی آزادی کو پامال کرنا ہے 

مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند  اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃالاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے   مرکزی دفتر نجف اشرف میں 

حرم حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے خادموں کے وفد کا خیر مقدم فرمایا اور ان سے خطاب کرتے ہوئے  فرمایا کہ  اعمال کی قبولیت کا دارومدار تقوے پر ہے اور تقوے کی وجہ سے مومن رضائے الٰہی کے قریب ہوتا  ہے  اور ظاہر ہے کہ جب انسان  اپنے نفس کا محاسبہ کرتا  ہے تو اپنی ذمہ داریوں ، واجبات کی ادائیگی اور حرام سے بچنے پر متوجہ رہتاہے ، انہوں نے مزید فرمایا کہ خدا کی رحمت نے ہر شئ کا احاطہ  کیا ہوا ہے  اور توبہ کا دروازہ ہمیشہ  کھلا ہے ۔

انہوں نے حرم مبارک کے خادموں  کو ان کی جانب سے پیش کی جانے والی خدمات اور اس خدمت کے عظیم شرف پر مبارکباد پیش کرتے  ہوئے  فرمایا کہ پوری دنیا سے زائرین تشریف لاتے  ہیں لہذا ضروری ہے کہ بہتر سے بہتر انداز اور خوش اسلوبی ، اچھے برتاؤ کے ساتھ ان کی خدمت  کی جائے۔

دوسری جانب معتمد مرجع عالی قدر (دام ظلہ ) سماحۃ السید سید محمد طاہر الجزائری صاحب قبلہ  نے  اپنے خطاب میں فرمایا کہ حقیقی اسلام محمدی  نے معاشروں کو سیکھنےسوچنے تحقیق کرنے اور مطالعہ کرنے کی ترغیب دی ہے  شخصی آزادی کا قطعا یہ مطلب نہیں کہ خدائی اور اخلاقی قوانین اورحقیقی اسلام محمدی کے اصولوں کی خلاف ورزی کی جائے اور نہ ہی اس کا مطلب دوسروں کی آزادی اور معاشرے کی آزادی کو پامال کرنا ہے بلکہ دین نے حدود معین کئے ہیں جس کے اندر ہر عنوان کے حق اور فرد کے حق کی ضمانت دی ہے ، انہوں نے مزید فرما یا کہ آج کا انسان چاہے  وہ کسی بھی معاشرے سے ہو اسے مختلف سازشوں اور حملوں کا سامنا ہے  خاص کر مسلم اور دین کے پابند معاشرے کو ، اس حملے کی جہتیں اخلاق اقدار اصول اور مذہب ہیں اس لئے دشمنوں کی سازشوں اور حملوں سے خود کو محفوظ رکھنے کے لئے علم و معارف اور اخلاق محمد و آل محمد علیھم السلام سے خود کو مسلح کرنا ضروری ہے  اور خود کو حقیقی دینی اداروں اور مرجعیت سے مرتبط رکھیں تاکہ ان حملوں اور سازشوں سے خود کو محفوظ رکھ سکیں۔

دوسری جانب آنے والے مہمانوں نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی صحت و سلامتی اور جلد شفایابی  کے لئے دعا کرتے  ہوئے  حسنِ استقبال پر  شکریہ ادا کیا۔








ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں