مرکزی دفتر مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشير حسين النجفی(دام ظله) کا علامة،محقق سماحة الشيخ علي الكوراني العاملي(رحمه الله) کی رحلت پر بیان کا ترجمہ

مرکزی دفتر مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشير حسين النجفی(دام ظله) کا علامة،محقق سماحة الشيخ علي الكوراني العاملي(رحمه الله) کی رحلت پر بیان کا ترجمہ



19/5/2024


بسم الله الرحمن الرحيم

(مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلا).

انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ ہمیں عالم العامل سماحة المحقق الفاضل الشيخ علي الكوراني العاملي (رحمه الله) کے انتقال کی خبر ملی ۔

ہمارے محترم مرحوم ایک انسائیکلوپیڈک عالم کی مثال تھے۔  اور بیداری پھیلانے، نفس کی تہذیب، اور محمدو آل محمد علیھم السلام کے دین کے بارے میں شکوک و شبہات کو دور کرنے میں اپنی فعال شرکت کے ذریعے مذہب اہلبیت اہلبیت (علیھم السلام ) کے حامی ومددگار تھے۔

انہوں نے اپنی باوقار زندگی علم کے حصول اور اسے پھیلانے میں گزاری اور اپنی آواز کو زمین کے کونے کونے تک پہنچایا۔

ہم وليّ الله الأعظم صاحب العصر والزمان (عجل الله فرجه الشريف) ، ان کے خاندان  انکے شاگرد اور مومنین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں ہم خدا سے دعا گو ہیں کہ وہ ہمیں اور آپ کو صبر اورتسکین قلب مرحمت فرمائے۔

ولا حول ولا قوة إلا بالله العلي العظيم،

والسلام..




ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں