مرکزی دفتر مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشير حسين النجفی(دام ظله) کے دردناک واقعے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور ان کے ساتھ وفد کی رحلت پر بیان کا ترجمہ

مرکزی دفتر مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشير حسين النجفی(دام ظله) کے دردناک واقعے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور ان کے ساتھ وفد کی رحلت پر بیان کا ترجمہ



20/5/2024


بسم الله الرحمن الرحيم

(الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِيبَةٌ قَالُواْ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ‌‎). ‏

اسلامی جمہوریہ ایران میں ہمارے معزز لوگ، قیادت اور عوام...

ہم نے بڑے اہتمام کے ساتھ گذشتہ رات ایرانی صدر جناب رئیسی اور ان کے ساتھ وفد کے جہاز گر جانے کے افسوسناک واقعات کی متابعت  کی جس کی وجہ سے وہ اور ان کے معزز ساتھی اس دردناک واقعے میں بارگاہ خداوندی میں منتقل ہو گئے ،

اس صورت حال میں ہم وليّ الله الأعظم صاحب العصر والزمان (عجل الله فرجه الشريف) ،   اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت،   ایرانی عوام ، خاص طور پر ان کے غمزدہ خاندانوں کی خدمت میں   محترم حجة الإِسلام والمسلمين سيد إِبراهيم رئيسي ،  جن کو خدا نے یہ توفیق دی کہ انہوں نے اپنی زندگی علم کے حصول اور امام رضا علیہ السلام کی خدمت اور اپنی دانشمندانہ قیادت کے ذریعے ایرانی عوام کی خدمت میں گذار دی ، اور جو لوگ ان کے ساتھ تھے (رضوان الله تعالى عليهم)، کی رحلت کی تعزیت پیش کرتے ہیں ، ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ جو کچھ انہوں نے پیش کیا ہے اور جو کچھ ان پر پڑا ہے اس کو ان کے لیے شفاعت کرنے والا بنائے جس دن وہ اپنے رب کی بارگاہ میں حاضر ہونگے اس حالت میں کہ  وہ ان سے راضی ہے۔

ہم خداوند متعال سے دعا گو ہیں کہ وہ ایرانی عوام کو صبر و استقامت عطا فرمائے، تاکہ وہ اس آزمائش اور امتحان کی وجہ سے جو خدا نے انہیں عطا کی ہے، پہلے سے زیادہ مضبوط ہوں۔ ان کی قیادت میں اپنے سفر کو جاری رکھنے کے لیے ان شاء اللہ...

وإنَّا‎ ‎لِلّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعونَ ولا حول ولا قوة إلا بالله العلي العظيم




ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں