مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں حرم امام رضا علیہ السلام مشہد مقدس کا خصوصی وفد

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں حرم امام رضا علیہ السلام مشہد مقدس کا خصوصی وفد



31/5/2024


مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشير حسين النجفی(دام ظله) نے  حرم حضرت امام رضا علیہ السلام مشہد مقدس کے خصوصی وفد کا خیر مقدم فرمایا ۔

حرم مقدس کے خادموں نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں گنبد مبارک کے پرچم کو بطور تبرک پیش کیا جس پر انہوں نے صمیم قلب سے حرم مقدس کے ذمہ داروں عہدیداروں اور خادموں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں خدمت کے اس عظیم شرف پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی صحت و سلامتی اور مزید توفیقات کے لئے بارگاہ ایزدی میں دعا فرمائی۔

دوسری جانب آئے ہوئے وفد نے قیمتی وقت دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی صحت و سلامتی اور طول بقاء کے لئے اجتماعی دعا فرمائی۔




ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں