مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں علم فقہ کے خصوصی کالج کے اساتذہ کا وفد

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں علم فقہ کے خصوصی کالج کے اساتذہ کا وفد



31/5/2024


مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشير حسين النجفی(دام ظله) نےمرکزی دفتر نجف اشرف میں علم فقہ کے خصوصی کالج کے اساتذہ کے وفد کا خیر مقدم فرمایا ۔

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  نے اپنی پدرانہ نصیحتوں میں علم کی اہمیت اور اس کے حصول پر گفتگو کرتے ہوئے علمی سفر کو جاری رکھنے، اس میں اصول دین اور فقہ کو پھیلانے اور اہل بیت علیہم السلام کے علم کو عام کرنے پر تاکید فرماتے ہوئےان کی مزید توفیقات کے لئے بارگاہ ایزدی میں دعا فرمائی۔

دوسری جانب آئے ہوئے وفد نے قیمتی وقت دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی صحت و سلامتی اور طول بقاء کے لئے دعا فرمائی۔




ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں