ہمارے جوان بھائی اپنی مذہبی اور اخلاقی شناخت و پہچان پر قائم رہیں

ہمارے جوان بھائی اپنی مذہبی اور اخلاقی شناخت و پہچان پر قائم رہیں



31/5/2024


مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشير حسين النجفی(دام ظله)کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ  نےمرکزی دفتر نجف اشرف میں زائرین کرام کے ایک وفد کا خیر مقدم فرمایا اور ان سے خطاب کرتے  ہوئے فرمایا کہ

•  مشاکل اور بحرانوں پر کامیابی اور فتح اسلامی اخلاق کی پیروی کرکے حاصل کی جاسکتی ہے 

•  ہمارے جوان بھائی  اپنی مذہبی اور اخلاقی شناخت و پہچان پر قائم رہیں

•   کنٹرول اور فکری بالادستی کی کوششوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہےجو معاشرے اور فرد کے نظریے کو نشانہ بناتے ہیں۔

•  میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے شکوک و شبہات اور منحرف خیالات پھیلانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، نوجوانوں کو ان سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے خود کو دینی مدارس کے دانشوروں سے مرتبط رکھنا چاہئے ۔

دوسری جانب آئے ہوئے وفد نے قیمتی وقت دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور  مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی صحت و سلامتی اور طول بقاء کے لئے دعاکی۔




ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں