حرم امام علی علیہ السلام نجف اشرف کے وفد کی مرکزی دفتر آمد
31/5/2024
مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشير حسين النجفی(دام ظله)کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےمرکزی دفتر نجف اشرف میں روضہ حضرت امام علی علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین کے وفد کا خیر مقدم فرمایا اور حاضرین کو مقدس حرم میں زیارت کو آنے والوں کی خدمت اور ان کی جانب سے فراہم کردہ ممتاز خدمات کے لیے مبارکباد پیش کی۔
مہمان وفد نے اپنی جانب سے حرم مبارک میں کی جارہی توسیع خاص طور پر صحن حضرت فاطمہ علیھا السلام کی آمادگی بالاخص جشن عید غدیر کی تیاریوں اور مرتب گئے گئے جشن کے برنامے سے انہیں آگاہ فرمایا ۔
دوسری جانب آئے ہوئے وفد نے قیمتی وقت دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی صحت و سلامتی اور طول بقاء کے لئے دعاکی۔