مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے حضرت آیۃ اللہ سید علوی البروجردی (دام ظلہ الوارف )کی ملاقات
8/7/2024
مرجع مسلمين و جہان تشيع حضرت آيت الله العظمیٰ الحاج حافظ بشير حسين نجفی (دام ظلہ الوارف) نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں حضرت آیۃ اللہ سید علوی البروجردی (دام ظلہ الوارف ) کا خیر مقدم فرمایا ۔
حضرت آیۃ اللہ سید علوی البروجردی (دام ظلہ الوارف ) نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی عیادت فرمائی اور ان کی صحت و عافیت کے لئے بارگاہ ایزدی میں دعا فرمائی ۔
مذکورہ اجتماع میں حوزات علمیہ اور امت مسلمہ کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مومنین کی صحت و سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔