مرکزی دفتر نجف اشرف میں عشرہ مجالس کا اہتمام
11/7/2024
گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی مرکزی دفتر مرجع مسلمين و جہان تشيع حضرت آيت الله العظمیٰ الحاج حافظ بشير حسين نجفی (دام ظلہ الوارف) نجف اشرف عراق میں مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کی موجودگی میں الحمد للہ یکم ماہ محرم الحرام سے مجالس سرکار سید الشہداء علیہ السلام کا سلسلہ جاری و ساری ہے جس میں حوزہ علمیہ کے افاضل حضرات علماء کرام اساتذہ و تلامذہ و مومنین شرکت فرما رہے ہیں ۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الإسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے ایک بیان میں فرمایا کہ محمد و آل محمد علیھم السلام کے ذکر خصوصا مجلس امام حسین علیہ السلام کا اہتمام اور اسکی بقا کا حکم محمد و آل محمد علیھم السلام نے ہمیں دیا ہے اور الحمد للہ ہم اسکے پابند ہیں اور ان شاء اللہ رہیں گے۔
انہوں نے دشمنان عزا کے شر سے مومنین کی حفاظت اور انکی مزید توفیقات کے لئے بارگاہ ایزدی میں دعا فرمائی۔