مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں پانی اور صحرائی مسائل کے ماہرین پر مشتمل یونیورسٹی کے پروفیسروں کا ایک وفد

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں پانی اور صحرائی مسائل کے ماہرین پر مشتمل یونیورسٹی کے پروفیسروں کا ایک وفد



11/7/2024


مرجع مسلمين و جہان تشيع حضرت آيت الله العظمیٰ الحاج حافظ بشير حسين نجفی (دام ظلہ الوارف) نے مرکزی دفتر    نجف اشرف عراق میں    حرم امام حسین علیہ السلام کے وفد کے ہمراہ  پانی اور صحرائی مسائل کے ماہرین پر مشتمل یونیورسٹی کے پروفیسروں کے ایک وفد کا خیر مقدم فرمایا  ، ملاقات کے دوران انہوں نے پانی کی اہمیت اور لوگوں کی زندگیوں پر اس کے اثرات پر زور دیا اور  مزید فرمایا کہ حکومتی اور یونیورسٹیوں  اور اداروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اگلے مرحلے اور ملک کو درپیش سنگین چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے ملاقات میں مزید فرمایا کہ  ترکیہ کی طرف سے پانی بند کرنا انسانیت کی خلاف ورزی ہے اوروہ اس  معاملات میں ہونے والی پیش رفت کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے عراق میں پانی کی صورتحال کے حوالے سے وفد کی طرف سے پیش کردہ وژن کو سنا۔




ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں