امام حسین علیہ السلام اصلاح اور قربانی کی اعلیٰ ترین مثال ہیں۔

امام حسین علیہ السلام اصلاح اور قربانی کی اعلیٰ ترین مثال ہیں۔



22/7/2024


مرجع مسلمين و جہان تشيع حضرت آيت الله العظمیٰ الحاج حافظ بشير حسين نجفی (دام ظلہ الوارف)  کے فرزند اور مرکزی دفتر  کے مدیر حجۃ الإسلام شیخ علی نجفی دام عزہ  نے مرکزی دفتر  میں  بصرہ سے آئے نوجوانوں کے وفد کا استقبال فرمایا اور ان سے اپنے خطاب میں فرمایا کہ 

•  امام حسین علیہ السلام امت کی اصلاح کے لیے نکلے، اور اس مقصد کے لیے سب سے قیمتی قربانیاں دیں، یہاں تک کہ کربلا میں اپنے معزز خاندان اور اصحاب کو پیش کیا،ہمیں ان کی پیروی کرنی چاہیے، ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں  اور مذہب اور معاشرے کی خدمت میں اپنی بہترین خدمات فراہم کریں۔

•  امام حسین علیہ السلام کا پیغام جاری ہے اور رہے گا۔

•  انہوں نے حاضرین کو اہل بیت علیہم السلام اور قرآن کریم کی تعلیمات پر عمل کرنے کی تاکید کی۔

•   خدا سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہمیں اور آپ کو امام حسین علیہ السلام کے حامیوں اور خادموں اور ان کے لیے رونے والوں میں شامل کرے۔




ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں