حوزہ علمیہ نجف اشرف کی جانب سےشہید فخر المجاہدین کی روح پُر فتوح کے ایصال ثواب کی خاطر مجلس فاتحہ خوانی کا اہتمام

حوزہ علمیہ نجف اشرف کی جانب سےشہید فخر المجاہدین کی روح پُر فتوح کے ایصال ثواب کی خاطر مجلس فاتحہ خوانی کا اہتمام



1/10/2024


غاصب صیہونی ٹولے کے ہاتھوں  جام شہادت   کے عظیم مرتبے پر فائز ہونے والے  فخر المجاہدین ، سید ‏المقاومت،  سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے پوتے، فرزند زہراء علیھا السلام  ‏علامہ سید حسن نصر اللہ (قدس سرہ)   اور ان کے ساتھ جام شہادت نوش کرنے والے شہداء کرام کی ارواح طاہرہ  کے ایصال ثواب کی خاطر حوزہ علمیہ نجف اشرف کی جانب سےمسجد خضراء حرم حضرت امیر المؤمنین علیہ السلام میں مجلس فاتحہ خوانی کا اہتمام   کیا گیا  جس میں کثیر تعداد میں حضرات علماء کرام طلاب حوزہ علمیہ و مومنین کرام کے علاوہ  فرزندان مراجع عظام (دام ظلالھم) کے ساتھ ساتھ مرکزی دفتر کے وفد کی نمائندگی کرتے ہوئے   حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی نجفی دام عزہ  (فرزند حضرت  آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی (دام ‏ظلہ الوارف)  نے شرکت فرمائی۔








ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں