شہید فخر المجاہدین (قدس سرہ) کے ایصال ثواب کے لئے بابل یونیورسٹی میں مجلس عزا کا اہتمام
30/9/2024
• سید نصر اللہ (قدس سرہ) کی شہادت بہت بڑا نقصان ہے
• شہید سید نصر اللہ (قدس سرہ) مسلمانوں کے تئیں اپنے باوقار موقف میں طاقت اور یکجہتی کی علامت تھے خاص طور پر غاصب صیہونی ٹولے کا مقابلہ کرنے میں۔
• شہید کا مقصد فلسطین کو اس کے لوگوں کو لوٹانا اور اس غاصب صیہونی ٹولے کے وجود کو ختم کرنا تھا، ساتھ ساتھ عزیز لبنان کو آزادی اور تحفظ فراہم کرنا تھا۔
• یہ جرم غاصب صیہونی ٹولے اور اس کے تمام پیروکاروں کے لئے رسوائی کا باعث بنے گا
حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی نجفی دام عزہ (فرزندو مدیر مرکزی دفتر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی (دام ظلہ الوارف) نے بابل ہونیورسٹی میں غاصب صیہونی ٹولے کے ہاتھوں جام شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہونے والے فخر المجاہدین ، سید المقاومت، علامہ سید نصر اللہ (قدس سرہ) کے ایصال ثواب کی خاطر منعقدہ مجلس عزا میں شرکت فرمائی جس کا اہتمام یونیورسٹی آف بابل کے انٹرنل ڈیپارٹمنٹس ڈائریکٹوریٹ اور ان شعبوں کے طلباء نے کیا تھا۔
حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی نجفی دام عزہ نے مجلس عزا کوخطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ شہید سید نصر اللہ (قدس سرہ) مسلمانوں کے تئیں اپنے باوقار موقف میں طاقت اور یکجہتی کی علامت تھے خاص طور پر غاصب صیہونی ٹولے کا مقابلہ کرنے میں، انہوں نے مزید فرمایا کہ انہوں نے کئی دہائیوں سے غاصب صیہونی ٹولے کے دل میں دہشت لادی ہے، وہ ان تمام مزاحمتی مجاہدوں کے لئے طاقت کا عنصر ہیں جو اپنی زمینوں کو قبضے سے بچا رہے ہیں، انہوں نے وضاحت کی کہ شہید کا مقصد فلسطین کو اس کے لوگوں کو لوٹانا اور اس غاصب صیہونی ٹولے کے وجود کو ختم کرنا تھا، ساتھ ساتھ عزیز لبنان کو آزادی اور تحفظ فراہم کرنا تھا۔
حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی نجفی دام عزہ نے مزید کہا کہ سید نصر اللہ (قدس سرہ) کی شہادت بہت بڑا نقصان ہے،لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ مومنین اور مزاحمتی مجاہدوں کے لئے بہت بڑا اعزاز بھی ہے ، انہوں نے تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ جرم غاصب صیہونی ٹولے اور اس کے تمام پیروکاروں کے لئے رسوائی کا باعث بنے گا۔