مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سےالنجف اسلامک آن لائن یونیورسٹی کی طالبات کی ملاقات

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سےالنجف اسلامک آن لائن یونیورسٹی کی طالبات کی ملاقات



9/10/2024


مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی (دام ‏ظلہ الوارف)    نے مرکزی دفترنجف اشرف   میں  النجف اسلامک آن لائن یونیورسٹی کی طالبات کے وفد کا خیر مقدم فرمایا  جس میں ہندوستان، پاکستان،آسٹریلیا،برطانیہ، ناروے،امریکہ، کینیڈا، متحدہ عرب امارات اور سعودی عربیہ   کی طالبات تھیں۔

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے  ان سے اپنے خطاب میں فرمایا  کہ بندہ اس شخص کو طالب علم نہیں سمجھتا جو اپنے درسی معاملات میں  چار کام پورے نہیں کرتا ، انہوں نے فرمایا  کہ  وہ اپنی ابتدائی طالبعلمی کے دور سے  چھ کام کرتے  تھے لیکن آپ لوگوں سے صرف چار کاموں کا مطالبہ  کررہا ہوں  اور جو ان چار کاموں کا پابند ہو جائے  تو اسے مزید دو کام بھی بتاؤں گا ۔ 

1  استاد  کے پاس جس درس کو پڑھنا  ہو اس کا مطالعہ  کرے اور بغیر شرح کے اس کو سمجھنے کی کوشش کرے  اگر مجبور ہو تب شرح سے مدد لے سکتے ہیں 

2  استاد کی طرف مکمل طور پر متوجہ  رہیں یہاں تک کہ اس کے حرکات و سکنات، جہاں استاد نے آواز بلند کی جہاں آہستہ  کی اس پر بھی مکمل توجہ رکھیں 

3  اپنے درس کے کسی ساتھی کے ساتھ پڑھے ہوئے درس کا مباحثہ کریں 

4  جو کتاب پڑھ رہا  ہے اس کتاب کا ابتداء سے مراجعہ کرتا رہے  

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  نے ان کی مزید توفیقات کے لئے بارگاہ ایزدی  میں دعا کرتے  ہوئے انہیں خود کو زیور تقوی  سے آراستہ  کرنے اور قول سے پہلے اپنے عمل  کو تبلیغ کا ذریعہ  قرار دینے  کی نصیحت فرمائی۔




ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں