ولایت امیر المؤمنین علیہ السلام عظیم نعمت ہے عراق کی دہشت گرد تنظیموں سے آزاد ی کی بڑی وجہ شہداء کی قربانیاں تھیں اور ان کےمقدس خون کے بغیر فتح ممکن نہیں تھی
13/11/2024
مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں حشد شعبی کے ایک وفد کا خیر مقدم فرمایا اور انہوں نے وفد سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ
• امت مسلمہ اور حقیقی اسلام محمدی اور عراق کے دفاع کے ساتھ ساتھ عتبات عالیات اور مقامات مقدسہ کی حفاظت میں حشد شعبی کے مجاہدین کے کردار کو سراہا۔
• حشد شعبی نے ان عظیم اقدار کی خاطر گرانقدر بہادروں کی فوج شہیدوں اور زخمیوں کی صورت پیش کیا۔
• شہداء اور زخمیوں اور انکے لواحقین کی دیکھ بھال اور ان کی مادی اور اخلاقی ضروریات کو پورا کرنا جاری رکھا جائے۔
• اہل بیت علیھم السلام نے ہمیں نصیحت کی ہے کہ غلطیوں کی اصلاح کریں اور اصلاح کے لیے اپنے آپ کو جوابدہ بنائیں، صحیح کاموں کو فروغ دیں اور ہمیشہ بہتری کے حصول کی کوشش کریں۔
• ولایت اور محبت امیر المؤمنین علیہ السلام پر اپنے بچوں کی نشو و نما میں ان کے کردار کے اعتراف میں والدین خصوصا ماں کے ساتھ نیکی کریں ، واضح رہے کہ ولایت امیر المؤمنین علیہ السلام عظیم نعمت ہے۔