مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے نجف اشرف میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصلر کی ملاقات

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے نجف اشرف میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصلر کی ملاقات



8/12/2024


مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل جناب  سعید سیدین صاحب  اور ان کے ہمراہ وفد کا خیر مقدم فرمایا ۔

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے مسلم ممالک بالخصوص جمہوریہ عراق اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور ساتھ ہی نجف  اشرف  میں ان کی تعیناتی اور قونصل جنرل کے فرائض کی انجام دہی پر ان کو مبارکباد پیش کی اور کامیابی کی دعا کی۔

اپنی طرف سے، اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل نے ان کی طرف سے فراہم کردہ مشورے اور رہنمائی اور قیمتی  وقت دینے پر  ان کا شکریہ ادا کیا۔





ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں