حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ سے حشد شعبی کے وفد کی ملاقات
8/12/2024
مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند، مرکزی دفتر کے مدیر اور انوار نجفیہ فاؤنڈیشن کے سربراہ حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں حشد شعبی کے وفد کا خیر مقدم فرمایا ۔
انہوں نے مجاہدین سے اپنے خطاب میں دہشت گردوں سے عراق کی فتح مبین تک ان کی جاں فشانیوں قربانیوں کو سراہا ، مزید انہوں نے عراق کی خودمختاری اور اُس کی پاک سرزمین کو مجروح کرنے کی تاک میں رہنے والے دشمنوں کے خلاف ہوشیار رہنے اور احتیاط برتنے کی ضرورت پر زور دیا، آپ نے اس بات پر زور دیا کہ عراق کا دفاع وطن، مذہب اور مقدسات کے ساتھ ساتھ اس عظیم ملک کے لوگوں کا دفاع ہے۔ مزید انہوں نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی دعائیں اور سلام ان تک پہنچایا، اور بارگاہ خداوندی میں دعا کی کہ وہ عراق کو تمام برائیوں سے محفوظ رکھے۔