مرجع عالی قدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے حجۃ الاسلام علامہ ‏سید شمیم الحسن دام عزہ کی سربراہی میں انجمن غلامان سیدہ زینب لکھنؤ کے وفد کی ملاقات

مرجع عالی قدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے حجۃ الاسلام علامہ ‏سید شمیم الحسن دام عزہ کی سربراہی میں انجمن غلامان سیدہ زینب لکھنؤ کے وفد کی ملاقات



30/1/2025


مرجع مسلمين و جہان تشيع حضرت آيت الله العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف   ‏نے مرکزی دفتر  نجف اشرف میں لکھنؤ ہندوستان سے انجمن غلامان سیدہ زینب علیھا السلام کے وفد کا حجۃ ‏الإسلام والمسلمین علامہ سید شمیم الحسن دام عزہ   کی سربراہی  میں خیر مقدم فرمایا ،‎ ‎وفد میں انجمن کے ‏ممبران ، حضرات علماء کرام اور شعراء کے علاوہ شہر بنارس سے تعلق رکھنے والے ‌‎ ‎جناب ارشاد علی ‏صاحب نے اپنے ہاتھوں سے آب زمزم اور خاک شفا سے تحریر کردہ قران مجید کے تیسویں پارے کو پیش ‏کیا جس پر مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  نے ان کی یہ کاوش بارگاہ ایزدی  میں مقبول ہو اور  ان کی مزید ‏توفیقات کے لئے دعا کی۔

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  نے حضرات علماء کرام سے خطاب کرتے  ہوئے  فرمایا  کہ لکھنؤ کا حوزہ علمیہ  ‏اپنی مثال آپ  تھا میری خواہش  ہے  کہ  میری  زندگی  میں لکھنؤ کے حوزہ علمیہ کی جوانی  پلٹ آئے   اس کے ‏لئے مشترکہ  جد و جہد  کی ضرورت  ہے اور امید  ہے کہ حضرات علماء کرام اپنی بھرپور کوششوں سے لکھنؤ کے ‏حوزے  کی جوانی  پلٹائیں گے  ۔

واضح رہے  کہ انجمن غلامان سیدہ زینب  گذشتہ  گیارہ سالوں  سے  مرکزی دفتر  کی زیر نگرانی اور بمشارکت  حجۃ ‏الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ ( مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے فرزند اور مرکزی دفتر  کے مدیر )  بین ‏الحرمین کربلاء مقدسہ  میں ۳ شعبان کو عالمی جشن صبر و وفا کا  اہتمام کرتی  ہے اس سال بھی اس جشن کے ‏لئے انجمن کا وفد تشریف لایا ہے ، وفد نے جشن کی تیاریوں اور جشن کے متعلق تفصیلات مرجع عالی قدر ‏دام ظلہ الوارف  کی خدمت میں پیش کی  جس پر انہوں نے  انجمن  کو مبارکباد دیتے  ہوئے  جشن کی کامیابی ‏کے لئے دعا فرمائی۔ ‏

دوسری  جانب انجمن  نے مرکزی دفتر  کا ان کے تعاون اور سرپرستی  پر  شکریہ  ادا کیا۔ ‏









ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں