مومنین کرام بہر صورت ولایت محمد و آل محمد علیھم السلام و عزاداری امام حسین علیہ السلام سے متمسک رہیں
18/2/2025
• بین الحرمین کربلاءمقدسہ میں عالمی جشن صبر و وفا سے حجۃ الإسلام شیخ علی نجفی دام عزہ کا خطاب
مرجع مسلمين و جہان تشيع حضرت آيت الله العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کے فرزند ، مرکزی دفتر کے مدیر اور انوار النجفیہ فاؤنڈیشن کے سربراہ حجۃ الإسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے گذشتہ گیارہ سالوں کی طرح اس سال بھی انجمن غلامان سیدہ زینب علیھا السلام لکھنؤ ہندوستان کی طرف سے اور مرکزی دفترکی زیر نگرانی بین الحرمین کربلاء مقدسہ میں منعقدہ جشن صبر و وفا میں شرکت فرمائی اور حاضرین کی خدمت میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا سلام ان کی دعائیں اور نصیحتیں نقل کی مزید جشن سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ
• جگہ اور زمانہ کوئی بھی ہو اور جیسا بھی ہو ولایت محمد و آل محمد علیھم السلام سے متمسک رہیں اور خود کو عزاداری اور مجلس امام حسین علیہ السلام کا پابند بنائے رکھیں آج جو عزت مال و دولت بلکہ ہر کچھ جو ہمارے پاس ہے وہ اسی عزاداری اور حضرت امام حسین علیہ السلام کی برکات ہیں ۔
• حضرت امام حسین علیہ السلام نے دین کو ثابت کیا اور دوام بخشا
• دین پر ثابت قدم رہنے کے لئے حضرت امام حسین علیہ السلام اعلیٰ مثال ہیں
• ہم امام حسین علیہ السلام سے اپنی ولایت اور محبت کی تجدید کرتے رہیں
• حضرت امام حسین علیہ السلام کی ہی برکت ہے کہ ہم آج نماز سے متمسک ہیں
• جناب زینب علیھا السلام جو ظالموں سے اپنا پردہ بچاتی رہیں اسی جدجہد اور قربانی کا فیض ہے کہ آج ہماری مائیں بہنیں باپردہ ہیں
• مولا عباس علیہ السلام کہ جنہوں نے اپنا بازو شہید کروادیا لیکن پانی نہیں پیا ہم نے ان سے وفا سیکھی ہے کہ کس طرح اپنے امام اور دین سے وفاداری کی جاتی ہے