مرکزی دفتر نجف اشرف عراق کے وفد نے قم المقدسہ میں حوزہ نیوز کے دفتر کا دورہ کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا

مرکزی دفتر نجف اشرف عراق کے وفد نے قم المقدسہ میں حوزہ نیوز کے دفتر کا دورہ کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا



19/2/2025


مرکزی دفتر مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف     نجف اشرف کے وفد نے اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہر قم میں حوزہ نیوز ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔

وفد میں سماحة السید ضامن جعفری اورسماحۃ السید مراد جعفری شامل تھے / شعبہ وکالات الخارجیہ و تعلقات عامہ ) ،  انہوں نے مرجع عالی قدر (دام ظلہ) کے دفتر کی جانب سے اسلامی اداروں کو خاص طور پر حوزہ نیوز ایجنسی کے سربراہ اور عملے کو سلام اور مبارکباد پیش کی، اور اسے حوزہ علمیہ کے لیے دنیا کے ساتھ رابطے کا ایک اہم ذریعہ قرار دیا۔

وفد کو ایجنسی کی اہم ذمہ داریوں اور سرگرمیوں سے آگاہ کیا گیا، وفد نے حوزہ علمیہ کے بزرگ مراجع کرام  اور ان کے اداروں کی خدمات سے متعلق خبریں نشر کرنے کی کوششوں کو سراہا، جو معاشرے کی خدمت میں مصروف ہیں۔

اجتماع میں عوامی مفاد کی خدمت کے لیے تعاون پر اتفاق کیا گیا، اور حقیقت کو پھیلانے والے میڈیا کی اہمیت پر تاکید کا اظہار کیا گیا۔ 

واضح رہے کہ ایجنسی اپنی خبریں آٹھ  مختلف زبانوں میں شائع کرتی ہے، اور کئی سالوں سے مراجع عظام کے دفاتر، حوزہ علمیہ، اور دینی اداروں کی خبریں اور سرگرمیاں مؤثر انداز میں نشر کرتی ہے۔








ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں