مرکزی دفتر نجف اشرف عراق کے وفد نے قم المقدسہ میں بنگلہ دیش میں مرجع عالی قدرالسید علی خامنہ ای (دام ظلہ الوارف) کے نمائندے سے ملاقات کی

مرکزی دفتر نجف اشرف عراق کے وفد نے قم المقدسہ میں بنگلہ دیش میں مرجع عالی قدرالسید علی خامنہ ای (دام ظلہ الوارف) کے نمائندے سے ملاقات کی



19/2/2025


مرکزی دفتر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف     نجف اشرف کے وفد نے اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہر قم مقدسہ  میں بنگلہ دیش میں حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای دام ظلہ الوارف  کے نمائندے، حجت الاسلام والمسلمین سید مہدی علی زادہ الموسوی دام عزہ  سے  ملاقات کی۔ 

وفد میں سماحة السید ضامن جعفری اورسماحۃ السید مراد جعفری شامل تھے / شعبہ وکالات الخارجیہ و تعلقات عامہ ) ،  انہوں نے مرجع عالی قدر (دام ظلہ) کے دفتر کی جانب  سے سلام اور مبارکباد پیش کی۔

مذکورہ اجتماع میں بنگلہ دیش میں مومنین کرام کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا، اور دستیاب وسائل اور طریقوں کے ذریعے  ان کی خدمت اور نگہداشت کی اہمیت پر زور دیاگیا ساتھ ساتھ اس غرض کے لئے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔




ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں