حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ورلڈ فیڈریشن خوجہ ‏شیعہ اثنا عشری جماعت کے وفد کی ملاقات

حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ورلڈ فیڈریشن خوجہ ‏شیعہ اثنا عشری جماعت کے وفد کی ملاقات



22/2/2025


مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف     ‏نجف اشرف  نے مرکزی دفتر  نجف اشرف میں  محترم الحاج صفدر جعفر صاحب ( صدر ) کی ‏قیادت میں ورلڈ فیڈریشن خوجہ شیعہ اثنا عشری جماعت  کے خصوصی وفد کا خیر مقدم فرمایا  ۔

مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف  نے  محترم الحاج صفدر جعفر صاحب اور پوری کمیٹی کو  دین و ‏مذہب کی خدمت  کی توفیق پر مبارکباد پیش کی  اور بارگاہ ایزدی میں دعا فرمائی  کہ خدا ان کی ‏خدمات  کو قبول فرمائے  اور مزید خدمت  کی توفیق سے انہیں نوازے ۔ ‏

واضح رہے  کہ  وفد میں ورلڈ فیڈریشن خوجہ شیعہ اثنا عشری  جماعت کے مختلف ممالک  کے  ‏سربراہان و عہدیداران بھی  شامل تھے ۔  ‏





ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں