حضرت آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کی فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کی شدید مخالفت

حضرت آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کی فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کی شدید مخالفت



1/3/2025


•  اسرائیلی جارحیت غزہ اور پورے علاقے کو تباہ کرنے اور لوگوں کو قتل کرنے کی کوشش ہے

•  ممالک غزہ کی حمایت کریں 

•  شہید سید ح-س-ن ن-ص-ر اللہ (قدس سرہ) نے انسان کی آزادی کے لئےمضبوط اور ثابت قدمی کے ساتھ دفاع کیا

مرجع مسلمين و جہان تشيع حضرت آيت الله العظمیٰ الحاج حافظ بشيرحسين نجفی (دام ظلہ الوارف)  نےعراق میں اٹلی کے سفیر جناب نیکولو فونٹانا کا استقبال کیا۔

ملاقات کے دوران، مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے کئی اہم مسائل پر بات کی، جن میں سب سے اہم فلسطینی مسئلہ تھا، جہاں انہوں نے غزہ کے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے کسی دوسرے مقام پر منتقل کرنے کی کوششوں کی سختی سے مخالفت کی، اور اسرائیلی جارحیت کو غزہ  اور پورے علاقے کو تباہ کرنے اور لوگوں کو قتل کرنے کی کوشش قرار دیا۔

انہوں نے (دام ظلہ) دیگر ممالک سے غزہ کی حمایت کی اپیل کی، اور اس دوران مزاحمت اور اس کے رہنماؤں کی تعریف کی، خصوصاً شہید سید ح-س-ن ن-ص-ر اللہ (قدس سرہ) کی  کہ جنہوں نے انسان کی آزادی کے لئے مضبوط اور ثابت قدمی کے ساتھ دفاع کیا۔

انہوں نے (دام ظلہ) مسجد کوفہ کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ دنیا کی عظیم مسجدہے کہ جہاں بارہ سو سال سے زیادہ عرصے سے علوم کی تدریس ہوتی رہی ہے اور یہ مسجد حضرت امیر المؤمنین (علیہ السلام) کے دور میں اسلامی ریاست کا دارالحکومت تھی۔

دوسری جانب ، اٹلی کے سفیر نے مرجع عالی قدر (دام ظلہ) کا ان کے استقبال اور قیمتی نصیحتوں پر شکریہ اور تقدیر کا اظہار کیا، اور اپنے ملک کی جانب سے عراق کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کو مستحکم کرنے کی خواہش کے عزم کا اعادہ کیا۔



ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں