جۃ الإسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے شہید سید ح-س-ن ن-ص-ر اللہ اور شہید سیدصفی الدین (رحمۃ اللہ علیہما) کی تدفین میں شرکت کی ۔

جۃ الإسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے شہید سید ح-س-ن ن-ص-ر اللہ اور شہید سیدصفی الدین (رحمۃ اللہ علیہما) کی تدفین میں شرکت کی ۔



1/3/2025


مرجع مسلمين و جہان تشيع حضرت آيت الله العظمیٰ الحاج حافظ بشيرحسين نجفی (دام ظلہ الوارف)  کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر، حجۃ الإسلام شیخ علی نجفی دام عزہ  نے عظیم شہیدوں، شہید علامہ سید ح-س-ن ن-ص-ر اللہ اور شہید علامہ  سیدصفی الدین (رحمۃ اللہ علیہما) کی تدفین کی تقریب میں شرکت کی۔

حجۃ الإسلام شیخ علی نجفی دام عزہ  نے شہداءکے اہل خانہ اور ان کے محبین کی خدمت میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کا سلام ان کی دعائیں  اور محبتیں نقل کی، اور اپنے بیان میں فرمایا کہ  ہمارے ان عظیم الشأن شہیدوں نے امت اسلامیہ اور عرب معاشرے کے لیے بڑی قربانیاں اور بے شمار خدمات پیش کیں،اور آخر میں شہادت کے عظیم منصب پر فائز ہوئے۔

اس کے علاوہ، حجۃ الإسلام شیخ علی نجفی دام عزہ  نے شہید علامہ سید ح-س-ن ن-ص-ر اللہ (رحمۃ اللہ علیہ) کی قبر مبارک پر حاضری دی اور سورۃ الفاتحہ اور قران مجید  کی بعض آیتوں کی تلاوت فرمائی۔

واضح رہے کہ وفد میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے  بیروت اور مرکزی دفتر نجف اشرف سے متعدد علمائے کرام شامل تھے ۔






ٹیلیگرام کے نجفی چینل کو جوائن کریں


بھیجیں
پرنٹ لیں
محفوظ کریں