مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے حجۃ الإسلام مولانا سید احمد علی عابدی دام عزہ کی ملاقات
7/3/2025
مرجع مسلمين و جہان تشيع حضرت آيت الله العظمیٰ الحاج حافظ بشيرحسين نجفی (دام ظلہ الوارف) نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ہندوستان میں وکیل مرجعیت حجۃ الإسلام والمسلمین مولانا سید احمد علی عابدی دام عزہ کا خیر مقدم فرمایا ۔
ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے ہندوستان کے مومنین کرام کی أحوال پُرسی فرمائی اور ان کی مزید توفیقات کےلئے بارگاہ ایزدی میں دعا فرمائی۔
موصوف مہمان نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی صحت کے متعلق اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت و عافیت کے لئے بارگاہ خداوندی میں دعا فرمائی اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔