مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کی خدمت میں رہبر جمہوری اسلامی ایران کے عراق میں نمائندےحضرت آیت اللہ سید مجتبی الحسینی دام ظلہ الوارف
17/3/2025
مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں رہبرِجمہوری اسلامی ایران حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی الحسینی الخامنہ ای دام ظلہ الوارف کے عراق میں نمائندے حضرت آیت اللہ سید مجتبی الحسینی دام ظلہ الوارف کا ان کے وفد کے ہمراہ خیر مقدم فرمایا ۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے امت کی اصلاح و بھلائی کے لئے بارگاہ ایزدی میں دعا فرمائی۔
موصوف مہمان نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی صحت کے متعلق اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحت و عافیت کے لئے بارگاہ خداوندی میں دعا فرمائی اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔