مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے علامہ افضل حیدری کی ملاقات
7/4/2025
نجف اشرف، عراق – مرکزی سیکرٹری جنرل وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلیٰ، حجۃ الاسلام علامہ افضل حیدری حفظہ اللہ نے نجف اشرف میں مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کے مرکزی دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران، مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے حوزہ علمیہ نجف اشرف کی عظمت پر گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ مقدس علمی مرکز نامور فقہاء اور جید علماء کی تربیت کا منبع رہا ہے، اور اس کی علمی نورانیت سے آج پوری دنیا مستفید ہو رہی ہے۔
مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف نے علامہ افضل حیدری حفظہ اللہ کی دینی و تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی مزید توفیقات خیر کے لیے دعا فرمائی۔
جواباً، علامہ افضل حیدری حفظہ اللہ نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کے وجود مبارک کو امت مسلمہ، خصوصاً عالم تشیع اور بالاخص حوزہ علمیہ نجف اشرف کے لیے باعث برکت قرار دیتے ہوئے ان کی صحت و سلامتی اور طول عمر کی دعا کی۔