حجت الاسلام مولانا سید عابد رضا نقوی حفظہ اللہ کی مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف سے ملاقات
26/4/2025
نجف اشرف، عراق – حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید عابد رضا نقوی حفظہ اللہ نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں مولانا سید عابد رضا نقوی حفظہ اللہ نے مرجع عالی قدر دام ظلہ الوارف کی صحت و عافیت کے متعلق دریافت کیا اور ان کی درازی عمر، سلامتی اور مزید توفیقات کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے کینیڈا کے مومنین کی جانب سے مرجع عالی قدر کی خدمت میں سلام پیش کیا اور عرض کیا کہ کینیڈا میں خطبات کے دوران آپ کا ذکرِ خیر ہوتا ہے۔
مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے معزز مہمان اور کینیڈا کے مومنین کے لیے دعا فرمائی اور ان کی دینی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے امت مسلمہ کی فلاح و بہبود بھی دعا کی۔